کراچی کوہاٹ ، پولیس موبائلز پر فائرنگ ، 7 اہلکار شہید ، ڈی ایس پی زخمی 

ڈی آئی خان‘ کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ/ این این آئی) کلاچی ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر راکٹ حملہ کیا گیا۔ راکٹ حملے میں 5 جوان شہید 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کلاچی کی وین کو چوک یادگار کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء ضلع کرک کی تحصیل تحت نصرتی کے علاقہ احمد آباد میں مسلح افراد نے پولیس موبائل کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک مبینہ ملزم بھی ہلاک ہوگیا۔ پولیس چوکی احمدآباد کی گاڑی پر گزشتہ شب فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار حوالدار انوراللہ اور سپاہی وصال احمد شہید ہوگئے۔ بعدازاں دونوں کی نماز جنازہ سرکٹ ہاؤس کرک میں پورے سرکاری  اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔

ای پیپر دی نیشن