پی ٹی آئی نے شہباز شریف کی لیٹر گیٹ کی تحقیقات کرانے کی پیشکش مسترد کر دی: فواد چوہدری  

Apr 12, 2022

 اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے شہباز شریف کی لیٹر گیٹ سکینڈل کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیٹر گیٹ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمشن بنانا چاہیے جس کی سربراہی ایسے شخص کے پاس ہو جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

مزیدخبریں