ارکان کی تعداد پوری، فتح ہماری ہوگی: شجاعت، پرویزالٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ  ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شافع حسین اور چودھری جاوید چٹھہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کو بھرپور سپورٹ کرے گی، تحریک انصاف کے ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے ممبران کی تعداد اللہ کے فضل سے پوری ہے، سب سے رابطے جاری ہیں، ان شاء اللہ فتح ہماری ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن