لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ عمران خان کا بطور وزیراعظم سفر پہلا مرحلہ تھا بطور عظیم لیڈر کا سفر اب شروع ہوچکا ہے۔قوم جاگ چکی ہے۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان چاہئے۔ آج ہم تاریخ کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جس سے یہ فیصلہ ہونا ہے کہ 22کروڑ عوام کے ملک نے اقوام عالم میں سر اٹھا کر چلنا ہے یا عالمی طاقتوں کے سامنے سر نگوں کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس جرات او ربہادری کے ساتھ سازش کا پردہ چاک کیا ہے پور ی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور اس لازوال جدوجہد میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
عمران خان کا بطور وزیراعظم سفر پہلا مرحلہ ،بطور عظیم لیڈر کا سفر اب شروع ہوچکا:رانا محمد تنویر
Apr 12, 2022