عمران خان پر قوم کو فخر ہے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے:ملک امانت علی

Apr 12, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک امانت علی نے کہاہے کہ عمران خان پر قوم کو فخر ہے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے اور اقتدار کو لات مار دی۔ عمران خان نے ہر محب وطن پاکستانی کے احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ کپتان کا ہر قدم خوددار اور خود مختار پاکستان کیلئے تھا۔ عمران خان نے قوم کو عزت سے جینے کا پیغام دیا باوقار و خوددار پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لئے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے اور پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے۔ وہ گز شتہ روز پارٹی آفس میں کارکنان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست اپنی ذات نہیں بلکہ ملک و قوم کیلئے ہے، عمران خان نے قوم میں خود داری کا شعور اجاگر کرنے کیلئے غیر معمولی اورلازوال جدوجہد شروع کر دی ہے اور انہیں معلوم ہے کہ اس کی کیا قیمت چکانا پڑتی ہے،عوام کھلی آنکھوں سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور آئندہ عام انتخابات کے نتائج اپوزیشن کی سوچ کے بالکل برعکس آئیں گے۔

مزیدخبریں