افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی‘ ہتھیاروں کا ذخیرہ  برآمد 

Apr 12, 2022


جلال آباد (شنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچین میں سکیورٹی فورسز نے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ صوبائی انتظامیہ نے بتایا ایک مارٹر‘ مارٹر کے گولے‘ اینٹی ٹینک میزائل‘ دستی بم  اور راکٹ نما گرنیڈ برآمد کئے۔ طالبان انتظامیہ کی سکیورٹی فورسز نے دو ہفتے قبل صوبہ ننگر ہار میں کلین اپ آپریشنز شروع کئے تھے۔ نئی انتظامیہ جنگ زدہ ملک بھر میں تمام غیر ذمہ دار مسلح گروہوں اور افراد سے ہتھیار جمع کرنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں