قلات (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں ریٹرننگ افسروں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات اسسٹنٹ کمشنرقلات ڈسٹرک آفیسرایجوکیشن قلات ڈسٹرک ہیلتھ آفیسرقلات اسسٹنٹ کمشنرمنگچر اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں اسسٹنٹ ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر قلات تحصیلدارقلات تحصیلدا ر منگچر نائب تحصیلدارمنگچر اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری ڈپٹی کمشنرقلات سوشل ویلفیئر آفیسرقلات ڈپٹی ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر منگچر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا بعدازاں انتخابات میں تعینات ہونے والے ریٹرننگ آفیسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں سے حلف لیاگیا ۔