ڈپٹی کمشنر گوادرسے بی این پی کے وفد کی ملاقات،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیالات

گوادر(بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے  بی این پی کے مرکزی ماہی گیر سیکرٹری حاجی خداداد واجو اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر کہدہ علی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ر جمیل احمد سے ملاقات کیا۔وفد میں شامل دیگر بی این پی ضلع گوادر کے سینئر رہنما شئے مختار ، میرانور ، اظہر کلمتی اور بی این پی تحصیل گوادر کے آرگنائزر نور گھنہ ڈپٹی آرگنائزر ناصر موسیٰ، ،امام بخش رمضان،زاہد مرید اورواحد رحمان شامل تھے۔ملاقات میں  بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیر حاصل گفت شْنید ہوئی ۔ وفد نے گوادر میں ماہ رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی گرانفروشی کے حوالے سے بھی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ اس بابرکت مہینے میں بھی اشیاء خوردونوش کی چیزیں مہنگے داموں میں فروخت ہورہی ہیں اس بابت چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنایا جائے اس بابت ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی بھی کرائی۔

ای پیپر دی نیشن