اوستہ محمد میں اظہار تشکر ریلی نکالی،مٹھائیاں بھی تقسیم

Apr 12, 2022

اوستہ محمد ( نامہ نگار )متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام   اظہار تشکر ریلی نکالی گئی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری میر نیاز احمد عمرانی ،جمعیت علماء اسلام تحصیل اوستہ محمد کے امیر صوفی خاوند بخش چنا،  جعفرآباد کے نائب امیر مولانا عبدالقیوم حیدری ، سرپرست اعلیٰ میر اسلم خان عمرانی، جمعیت علماء پاکستان کے نائب صدر مولانا عبدالمجید جتک ،مسلم لیگ( ن) کے بخشل خان مستوئی ، پیپلز پارٹی کے رہنما شان ثاقب ابڑو ،سید یار محمد شاہ، بشیر احمد چنا ،سلیم ابڑو ،ریاض احمد رند، غلام دستگیر عمرانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو جمہوری طریقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کے حالات بد سے بد ترین کرنے والے کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا یہ پہلا وزیر اعظم ہے جس کو عدم اعتماد کے ووٹ سے نکالا گیا۔ اس موقع پر  مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔

مزیدخبریں