گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)راہنما ٹریڈرز وونگ پنجاب مسلم لیگ ن خواجہ تنویر اشرف نے کہا ہے کہ قوم کی دعائیں رنگ لے آئیں اور اناڑی سے جان چھوٹ گئی اب ملک میں ترقی خوشحالی کا دور واپس آئے گا ۔ تاریخ گواہ ہے کہ جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں ہوئی کسی اور دور میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اب بہت جلد قوم کی مایوسیاں ختم ہونے والی ہیں معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا خواجہ تنویر اشرف نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا وزیراعظم منتخب ہونا غریب عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں کیوں کہ میاں برادران ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر دور میں نمایاں کردار ادا کیا۔ خواجہ تنویر اشرف سے مطالبہ کی کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ پنجاب اسمبلی میں بھی فی الفور ووٹنگ کروا کر صوبہ پنجاب کے حالات خراب ہونے سے بچائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے بٹرے صوبے کو بغیر وزیراعلٰی کے چلانا سراسر ناانصافی ہوگی۔