سمبڑیال(نمائندہ نوائے وقت)مین روڈ پر قائم سستا رمضان بازار کے قریب بے ہنگم ٹریفک میں گھنٹوں پھنسے شہری اورمسافر شدید کرب میں مبتلا ، ٹریفک معطل روزانہ کی بنیا د پر ہونے لگی ، ٹریفک جام رہنے سے گاڑیوں کی لگی لمبی قطاروں میں روز ہ دار حضرا ت شدید گرمی جس کے باعث بلبلا اٹھے۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے دوران سمبڑیال شہر میں ٹریفک کا نظام بگاڑ کا شکار ہوچکا ہے اورگزشتہ دنوں سے مین روڈ سستا رمضان بازار کے قریب شہر کے مصروف ترین ’’یوٹرن ‘‘پر ٹریفک کے گھنٹوں جام رہنے اوربے ہنگم ٹریفک کے دوران روزہ دار شہریوں سمیت مسافروں کے جام ٹریفک کی لمبی قطاروں میں پھنسے رہنے سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہورہے ہیں ایمرجنسی میں ہسپتالوں میں مریضوںکو لیکر آنے جانے والی ایمبولیسنز بھی جام ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمبڑیال میں تعینات ٹریفک سٹی وارڈن پولیس اور مقامی انتظامیہ ٹریفک کی انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے آگاہ ہونے کے باوجود ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی آرہی ہے۔