عمران خان اور انکے ساتھیوں کو آرٹیکل6کے تحت سزا دی جائے:امین بٹ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر امین بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہٹ دھرمی دکھا کر قومی اسمبلی کے   اجلاسوں پر قومی سرمایہ خرچ کر ایا کروڑوں روپے زائد خرچ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے اعلیٰ عدلیہ انہیں اور ان کے  حامیوں کو آئین شکنی کا مرتکب قرار دے چکی آرٹیکل6 کے تحت سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کرسی سے چمٹے رہے اور مر کز کے علاوہ پنجاب میں بھی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی پن کی ہر حد پار کر گئے توہین عدالت کی کارروائی اب بھی انکے خلاف ہو سکتی ہے کیونکہ عدالتی حکم کے باوجودان کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں کرائی۔

ای پیپر دی نیشن