چینی صوبے جیانگ سو کا 400 سے  زیادہ پاکٹ پارکس تعمیر کرنے کا منصوبہ


نانجنگ(شِنہوا)چین کا مشرقی اقتصادی مرکز جیانگ سو صوبہ اپنے شہریوں کے لیے رہائش کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مزید سرسبزجگہوں کا اضافہ کرے گا، جس میں 2025 تک 400 سے زیادہ پاکٹ پارکس کی تعمیر بھی شامل ہے۔صوبائی ہاؤسنگ اینڈ اربن رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 20ہزار مربع میٹرتک کے پاکٹ پارکس اور کم از کم 2 کلومیٹر طویل گرین ویزکے ساتھ، سر سبز مقامات شہریوں کے لیے آرام اور ورزش کے مثالی مقامات ہوں گے۔جیانگ سو چھتوں پر سبزہ  اگانے، باڑوں، دیواروں، راہداریوں اور نقل و حمل ذرائع  کے عمودی سبزہ لگانے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔ توقع ہے کہ چھت کے کم از کم 500مربع میٹر پر سبزہ لگایا جائے گا۔صوبے کے صنعتی پاور ہاؤس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے گزشتہ پانچ سالوں میں تقریبا 1لاکھ 64ہزار600ہیکٹر رقبے پر جنگلات لگائے ہیں، جس کے نتیجے میں صوبے میں جنگلات کے رقبے کی شرح 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن