جس پر فرد جرم لگنا تھی وہ  وزیراعظم بن گئے: شہباز گل

Apr 12, 2022


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ابھی تو نام سٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے، کل کو ہو سکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پر فرد جرم لگنا تھی وہ آج وزیراعظم کا امیدوار ہے اور آج مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیراعظم بن گئے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی 12، 10ارب لگا ئے اور حکومت ختم کرا دے۔ ہندوستان بھی پیسے لگا کر حکومت ختم کرا سکتا ہے۔ کل جو ہوا ہم توقع نہیں کر رہے تھے۔ عوام خود باہر نکلے ہیں، قومی اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں