کراچی (نیوز رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پی ٹی آئی اراکین کی تقلید میں استعفے دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان سردار عبدالر حیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اسمبلی اراکین کے استعفا ان کی پارٹی کا فیصلہ ہے جب کہ جی ڈی اے کا فیصلہ اور کمٹمنٹ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کا تھا جو اللہ کے فضل سے ہم نے پورا کیا ۔ سردار عبدالر حیم نے مزید کہا کہ اب آئندہ کا لائحہ عمل کا فیصلہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارا جی ڈی اے کے اجلاس میں کریں گے یہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔