نیویارک (اے پی پی)نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق میئر کے دفتر نے جاری بیان میں کہا کہ میئر ایرک ایڈمز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ، انہوں نے اپنی تمام سرکاری تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔