سول نوعیت  بالخصوص جائیداد کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں:ہائیکورٹ کی ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہدایت

Apr 12, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہدایت کی ہے وہ سول نوعیت کے معاملات بالخصوص جائیداد کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے اور کسی کو ہراساں و پریشان نہیں کرے۔ فاضل عدالت نے یہ احکامات مہر محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی رخسانہ تبسم اور شمس نورالہدی کے ساتھ سول عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ تاہم اب انہوں نے دباو بڑھانے کے لئے پولیس کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں و پریشان کرنا شروع کر دیا ہے جو غیر قانونی اقدام ہے جس سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں