ملتان، بند بوسن، جہانیاں، لودھراں،ٹاٹیپور ، وہاڑی(نمائندہ نوائے وقت، سپیشل رپورٹر، نمائندوں سے)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز بھی عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی اور عمران حکومت کے خاتمے پر جشن منایا گیا۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں افطار کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع ملتان کی جانب سے کینٹ چوک پر میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کی خوشی میں جشن منایا گیا اور آتش بازی کا مظاہری کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ اور جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز نے کہا کہ آج حق و سچ کی فتح کا دن ہے اور ظالم حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔مسلم لیگ (ن)خواتین سٹی اور سابق ایم پی اے صدر سلطانہ شاہین جنرل سیکٹری اورسابق ایم این اے شاہین شفیق نے شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر دربار حضرت شاہ رکن عالم پر شکرانے کے نوافل ادا کرنے،کبوتروں کہ دانہ ڈالنے اور لنگر تقسیم کیااس موقع پر افشین بٹ اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز لَور یوتھ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر ملک خالدبھٹہ نے گذشتہ روز میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر شہباز شریف زندہ آباد ریلی نکالی اور مٹھائی تقسیم کی۔ ریلی میں عامر منظور انصاری ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے، ملک حسن جوئیہ، شیخ شمس الحق، یٰسین شیرازی، آصف جان، شیخ حسیب، شہریار خالد، شیراز خالد و دیگر موجود تھے۔ سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید ارائیں، سابق وزیر پنجاب وسابق ممبر اسمبلی پنجاب عامر سعید انصاری اور سابق ممبر ضلع کونسل ملتان میاں محمد رزاق نے مشترکہ طور پر کیاکہ میاں محمد شھباز شریف کے وزیر آعظم پاکستان بننے سے پاکستان سیمہنگائی، لاقانویت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ بند بو سن سے خبر نگار کے مطابق گیلانی ہا ؤ س ملتان میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو نے جشن منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔اس مو قع پر ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی کے پرسنل سیکرٹری ملک عمران وینس نے pp211کی عوا م کے ساتھ جشن کا اہتمام کیا۔پا کستان پیپلز پا رٹی کے تحصیل جنرل سیکریٹری شیخ سلیم نے اپنے سا تھیوں کے ہمراہ سا بق ایم این اے سید علی مو سٰی گیلانی کو مٹھائی کھلائی۔ اس مو قع پرشیخ سلیم، شیخ اویس، ملک محسن آرائیں،مظفر مگسی، خالد ہراج، چو ہد ری صغیر گل، شان گل، اکمل ڈھلوں، ملک عمران وینس، حاجی فدا حسین بھٹی، ملک حاجی وا صف علی کھو کھر، مدنی گیلانی، نثار احمد، سلیم قریشی پارٹی ٹکٹ ہو لڈرpp213، عدنان قریشی، نفیس احمد،عا دل اکبر، ملک احمد شفیع راں، مہر ارشد ، ملک مدثر چن ،دانیال ہراج،ملک شہباذ وینس،و دیگر سا تھیوں نے شرکت کی۔سابق چیئرمین یونین کونسل نیل کوٹ، ڈویژنل صدر پیپلز لائرز فورم رضوان احمد ہانس ایڈووکیٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتمادمیابی و آئین و قانون کی شاندار فتح پر علی موسیٰ گیلانی،رضوان احمد ہانس ایڈووکیٹ نے مٹھائی تقسیم کی اور سید علی حیدر گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی ،سید علی قاسم گیلانی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ دریں اثنائ.حلقہ نمبرپی پی 213 یونین کونسل نمبر 95 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ولی شیروانی کی جانب سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے اور اعوم دشمن حکومت ختم ہونے کی خوشی میں جشن منایا گیا ڈھول تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے آتش بازی اور میٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر سعد خورشید کانجو رسالت شیروانی ہاشم رشید اصغر رانا نصیر اختر عالم قریشی شیخ تنویر آصف قریشی میاں اویس الیاس شاہ شہزاد کریم بھٹی ملک نوید شیخ پپو حماد رجوانہ رانا بلال مدنی خلیل عرفان ملک زاہد لال زاہد بھٹی شیخ شاہد شاکر قریشی شہزاد مڑل اعجاز ڈب فصع شیروانی حاجی علی شہزاد ڈب بڑی تعداد میں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی اور سجدہ شکر ادا کیا۔جہانیاںسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے کی خوشی میں مسلم لیگ ن جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباد کارکنان سپوٹران حامیوں ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری ضیاء الرحمن، غلام شبیر ساقی، حافظ خلیل الرحمٰن، راؤ معین اسلام ، آفتاب اقبال، شہزاد فیصل آرائیں چوہدری ساجد علی،چوہدری سردار قیصر، جاوید اصغر، چوہدری ارشد جاوید، زرتاش رضا، الطاف ڈانگرہ، شاہد محمود، امجد علی، رانا عارف علی، اصغر علی رندھاوا، عبد اللہ سندھو، عدنان رحمانی، اسلم کمبوہ، سلیم طارق، فیصل حمید چوہان، عثمان کوٹ کبیری، سمیت کارکنان نے ایم این اے افتخار نذیر ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن سیکرٹریٹ میں جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اس موقع پر کارکنان نے شاندار آتش بازی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی،جبکہ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر ، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن نے کہاکہ نیازی حکومت کے خاتمے اور شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ لودھراںسے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پرملک بھر کی طرح لودھراں میں بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے جشن منایا۔ پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ لودھراں میںجیالوںنے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع پرملک اللہ ڈتہ المعروف اے ڈی ملک نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ملک کے عوام اور جمہوریت کی فتح ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کارکنوں نے نعرے بازی کی اور آتشبازی بھی کی گئی۔ٹاٹیپورسے نامہ نگارکے مطابقیونین کونسل ٹاٹیپور مسلم لیگ ن کے رہنما سیٹھ ریاض حسین چوہان نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اب ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ۔وہاڑی سے نامہ نگارکے مطابقمیاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں عام شہری ہزاروں کی تعداد میں ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید میاں محمد آصف خورشید اور میاں نیرب خورشید کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کے دفتر میں امڈ آئے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں اور مٹھائی کھلائی گئی زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں شیخ ظفر شہزاد سعید اختر چودھری راؤ محمد اسحاق چودھری جاوید انور شیخ عبدالستار چھٹا رانا فیضی شیخ علی مزمل بھارہ شاہد نیاز چودھری آصف چودھری صفدر علی گوجر ملک سلیم بھارہ ندیم شیروانی علی آفتاب ہنجرائ حاجی فقیر محمد گوجر احسان الحق تارڑ ملک کریم بخش سعید فضل چودھری طاہر شریف گوجر اکمل جندران ذکاء قریشی چودھری ریاض احمد یاسین رامے عمر وحید جٹ ذیشان لڑکا کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے شیر آیا شیر آیا میاں نواز شریف وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حق میں بڑے جوشیلے انداز میں نعرے بازی کی بعد ازاں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو وی چوک سمیت مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بلدیہ وہاڑی کے سامنے پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسائل میں گھرے عوام جلد محسوس کریں گے کہ حالات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں سابق نالائق وزیراعظم کی طرح اب زبانی جمع خرچ کی باتیں نہیں عملی کام ہونگے
شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر جشن آتش بازی ، شکرانے کے نوافل ادا
Apr 12, 2022