آسٹریلین گراں پری ریس فیراری ٹیم کے ڈرائیور چارلس لکرلک نے  اپنے نام کر لی


لاہور ( سپورٹس ڈیسک )فارمولا ون موٹر ریسنگ کی عالمی چیمپئن شپ کی  میلبورن میں ہونے والی آسٹریلین گراں پری ریس فیراری ٹیم کے ڈرائیور چارلس لکرلک نے جیت لی۔انہوں نے اس ریس میں پول پوزیشن سے حصہ لیا تھا۔ ریڈ بل ٹیم کے ڈرائیور سرجیو پیریز دوسرے اور مرسیڈیز ٹیم کے ڈرائیور جارج رسل تیسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن