لاہور ( کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ اداکاری اور گلوکاری دو مختلف شعبے ہیں ‘ مجھے چاہے کتنی بڑی پیشکش کیوں نہ ہو گلوکاری نہیں کرونگی ۔ ایک انٹرویو میں سارہ خان نے کہا کہ لوگوں کا خیال ہے کہ میں سنجیدہ اور روتے ہوئے کردار ہی ادا کرسکتی ہوں تاہم اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا رمضان میں لوگ ہلکے پھلکے ڈرامے دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اداکاری اور گلوکاری دو بالکل ہی مختلف کام ہیں اور کتنے بھی بڑے پلیٹ فارم سے گانے کی پیشکش ہو تو شاید کبھی نہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگر میاں بیوی میں پیار ہے تو اسے کیوں نہ دکھائیں ہمیں مثبت رویہ پھیلانا چاہئے۔ فلموں میں کام نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لیے کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں۔