راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) رمضان المبارک کے بابر کت ایام میں اللہ تعالی نے قربانیوں سے ماہ رمضان میں پرانا پاکستان ہمیں واپس لوٹا دیا، اللہ کا لاکھ لاکھ شکر اب انشاء اللہ عوام کو جو مشکلات تھی، ان کا خاتمہ ہو گیا،اب ہمارے حکمران پاکستان کو خو شحالی کی طرف گامزن کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحتیں صرف کر دیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما میڈم غلام صغری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام کی مشکلات جانتے ہیں، اور انشاء اللہ بہت جلد رمضان کی بر کتوں اور اللہ تعالی کی رحمتو ں سے مسائل حل کر کے عوام میں سر خرو ہو نگے۔
،میڈم غلام صغری نے کہا کہ اس ماہ رمضان میں اللہ کے حضور خصوصی نوافل اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا ئیں کریں۔