راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق مومنہ اول والدہ گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کا یوم وفات منگل 10رمضان کو دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں عالمگیر یوم الحزن کے طور پر منایا جائے گا ۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میںبلا تفریق تمام مساجد میں سحری کے وقت تلاوت ِکلام پاک سے دن کا آغا ز ہوگا۔
اور علمائے کرام ،واعظین اور ذاکرین یوم الحزن کی مجالس اور دیگر دینی تقریبات سے خطاب کرکے ام المومنین ،محسنہ اسلام حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی پاکیزہ سیرت اور اسلام کیلئے اُن کی گراں قدر قربانیوں اور خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
حضرت خدیجۃ الکبریٰ کا یوم وفات آج عالمگیر یوم الحزن کے طور پر منایا جائے گا
Apr 12, 2022