عہدِ گْم گشتہ 

Apr 12, 2022


عہدِ گْم گشتہ کی باقی وہ جوانی ہو گی
نقشِ دل تیری یہ تصویر پرانی ہو گی
تیری تحریر  پہ مجھ کو تو بھروسا ہی نہیں 
اب کے جو بات بھی ہو گی وہ زبانی ہو گی
اْس کے وعدے پہ نہ جا اے دلِ محزونِ وفا
یہ بھی اک سازشِ اندوہِ نہانی ہو گی
تْو نے دیکھا ہی نہیں میری طبیعت کا جلال
بر سرِ دار و رسن شْعلہ فشانی ہو گی
تْو نے جو مجھ کو سنائی ہے سرِ بزمِ رقیب 
میری ناکام محبّت کی کہانی ہو گی
ہر کوئی اپنے ہی شانوں پہ اْٹھائے گا صلیب 
نعشِ صد پارہ ہمیں خود ہی اٹھانی ہو گی
کب تلک روزنِ زنداں سے تماشا دیکھیں 
جعفری جبر کی دیوار گرانی ہو گی
(ڈاکٹر مقصود جعفری ،نیو یارک)

مزیدخبریں