تعمیراتی شعبے کو کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا رہا ، محسن شیخانی

Apr 12, 2022


کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ایکسیلنس کلب کے زیر اہتمام " ایک شام چیئرمین آباد محسن شیخانی کے ساتھ ـ" کے عنوان سے  مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایکسیلنس کلب کے پیٹرن ان چیف محمد اقبال قریشی، چیف پیٹرن انور علی سانگی، چیئر مین حمید بھٹو، سیکریٹری جنرل سید شاکر شاہ،ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد )کے سینئر وائس چیئرمین محمد حنیف میمن،چیئرمین سدرن ریجن سفیان آڈھیا،سابق چیئرمینز انور گاگاہی،محمد حسن بخشی،آباد ممبران کی بڑی تعداد،رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے صدر بابر عباسی،ٹریڈ اینڈ انڈسریز کے صدر شیخ امتیاز حسین، ڈی آئی  جی علی شیر جکھرانی، ایس ایس پی انو یسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین،، این ایچ اے کے چنرل مینجر شبیر شیخ، سابقہ ایم این اے ریحان ہاشمی،، ایجوکیشن کمیٹی کے صدر اختر آرائیں، ایکسلنس کلب کے ایگزیکٹو ممبرزسمیت دیگر معززین شامل تھے۔ اس موقع مختلف شعبہ ہائے کی شخصیات نے اپنے خطاب میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے،کراچی کی تعمیر وترقی،ملکی خوشحالی کے لیے چیئرمین آباد محسن شیخانی کی گران قدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر محسن شیخانی نے پاکستان ایکسیلنس کلب کے عہدیدران اور تمام معزز مہمانان سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے شرکا سے اپنے تجربات شیئر کیے۔محسن شیخانی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو گزشتہ کئی دہائیوں سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم موجودہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کے لیے بڑے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دینے اور تعمیراتی شعبے کے لیے مراعاتی پیکیج کا اعلان احسن اقدام ہیں جس کے لیے آباد وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ پاکستان ایکسلینس کلب اور آباد کے مشترکہ تعاون سے عیدکے بعد سیوپاکستان کانفرنس منعقد کی جا ئے گی۔تقریب کے آخر میں محسن شیخانی نے بلڈرز سے متعلق عوامی شکایات اور سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آباد کے ممبران تمام کام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرانجام دے رہے ہیں،تاہم آباد نے مختلف شکایات پر اپنے کئی ممبران کی رکنیت منسوخ کی ہیں۔محسن شیخانی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو بلڈر سے شکایات ہوں تو آباد میں اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں جن کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں