فاٹا پاٹا کی ٹیکس استثنیٰ ختم، تجارتی حلقوں کی چارٹر آف اکانومی کی تجاویز

Apr 12, 2022


کراچی(پی پی آئی) تجارتی حلقوں نے نئی حکومت کو تجویز کیاہے کہ فاٹا پاٹا کو دیا گیا ٹیکس استثنیٰ فوری ختم کیا جائے اور یہ بھی کہ چارٹر آف اکانومی ہونا چاہئیے۔ ایس ایم ایز کا ٹرن اوور 80 فی صد کیا جائے۔ خام مال پر ڈیوٹی کم ہونا چاہیے۔ فاٹا اور پاٹا کو دئیے گئے استثنی ختم کئے جائیں۔ چھوٹی صنعتوں کو بجلی ریٹس میں ریلیف دیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سولر سمیت متبادل توانائی کے خام مال پر ڈیوٹی صفر کی جائے۔ شرح سود پانچ فی صد کی جائے۔ ان لینڈ ریونیو کا حکم امتناعی اپیلوں کے فیصلے تک رہنا چاہئیے۔جنرل سٹورز پر سیلز ٹیکس وصولی اور شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کیا جائے اور حکومت ایس ایم ایز پالیسی کو اولین ترجیح دے۔

مزیدخبریں