کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت عمران خان کی حکومت کے خاتمے کی حمایت میں ایمپریس مارکیٹ صدر میں جشن منایا گیااورشاندار آتش بازی کی گئی جبکہ کارکنان میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔جشن میں کراچی بھرسے پیپلزپارٹی کے کارکنان، شہریوں اورجیالوں کی بڑی تعداد صوبائی اور کراچی ڈویژن کے رہنماں اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی‘ کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سردار خان، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات آصف خان، ضلعی صدور اقبال ساند‘
سلمان عبداللہ مراد، خلیل ہوت‘ فرحان غنی، شکیل چوہدری، میرعباس تالپور، راشد خاضخیلی، شمع مٹھانی، مشتاق مٹھو، یاسمین بٹ، دل محمد پیپلزپارٹی کے ڈویژنل رہنماؤں ضلعی صدور،پارٹی رہنماں جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدرایمپریس مارکیٹ میں زبردست آتشبازی سے آسمان جگمگانے لگا اورہرطرف روشنیاں بکھرگئیں،جشن رات گئے تک جاری رہا اور جیالوں نے پارٹی ترانوں پررقص کرتے ہوئے وزیراعطم بلاول بھٹو کے نعرے لگائے۔یپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی بجائے ایوان میں رہ کراورعوام کے ساتھ ملکرجدوجھد جاری رکھنے کا جوفیصلہ کیا اس کے نتیجے میں آئین شکن عمران خان کوگھرجانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو للکار کر کہاتھا کہ عزت سے استعفی دیکر چلے جائو،اگر کوئی عالمی سازش تھی کوئی دھمکی خط آمیزتھا دھمکی تو کیوں چھپا کر رکھا،شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا،آئین سے بھٹو کی خوشبو آتی ہے،آئین ملک کے لیے امانت ہے،عمران خان نے اسی آئین کو ٹھوکر لگائی اورتوڑنے کی کوشش کی۔ وقارمہدی نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹوزرداری اسلام آباد سے کراچی پہنچیں گے تو ان کا کراچی میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔پیپلزپارٹی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت کا خاتمہ ہونے پراب پتہ چلا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کیوں کیا تھا۔پی ٹی آئی والو بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ آپ کی حکومت کے خاتمے کے لیے کیا تھا،ایک زرداری سب پر بھاری کا نعرہ پی ٹی آئی والوں کے لیے اب ایک چڑ بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے میں اس کے کھلاڑیوں کی سازش شامل ہے،جس حکمران نے عوام کوتبدیلی کے نام پر کٹے انڈے اور مرغیاں پالنے کا آسرا دیا اسے کون دھمکی دے گا ،عمران خان نے ملک کے لیے کونسا ایٹم بم بنایا تھا یا کون سی میزائل ٹیکنالوجی دی ہے کہ اسے باہرملک سے دھمکیاں ملیں گی تباہی سرکارنے قوم کوسوائے آسروں کے کچھ نہیں دیا ایسے ناکام شخص کی حمایت میں کون سڑکوں پر نکلے گا۔