شاہ پور چاکر(نامہ نگار) قریبی شہر جھول کی پولیس نے اپنی تحویل میں موجود شونو اور مونو نامی ان 2 مرغوں کو6 ماہ بعد عدالتی حکم پر بآلاخرنیلام کر دیا ،جنھیںپولیس نے 6 ماہ قبل قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مارکر تحویل میںلیا تھا۔ اس دوران یہ جھول پولیس کے سخت سیکوریٹی میں مہمان رہے ۔نیلامی کے عدالتی حکم کے بعد مرغوں کے شوقین بڑی تعداد میں جھول تھانے پہنچ گئے ایس ایچ او یاسر مغل کی نگرانی میں شونو 4600 اور مونو 2000 روپے میں نیلام ہوا۔