جھول تھانے میں مقیدشونو ،مونو   نامی مرغ عدالتی حکم پر نیلام

Apr 12, 2022


شاہ پور چاکر(نامہ نگار) قریبی شہر جھول کی پولیس نے اپنی تحویل میں موجود شونو اور مونو نامی ان 2 مرغوں کو6 ماہ بعد عدالتی حکم پر بآلاخرنیلام کر دیا ،جنھیںپولیس نے 6 ماہ قبل قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مارکر تحویل میںلیا تھا۔ اس دوران یہ جھول پولیس کے سخت سیکوریٹی میں  مہمان رہے ۔نیلامی کے عدالتی حکم کے بعد مرغوں کے شوقین بڑی تعداد میں جھول تھانے پہنچ گئے ایس ایچ او یاسر مغل کی نگرانی میں شونو 4600 اور مونو 2000  روپے میں نیلام  ہوا۔

مزیدخبریں