پورٹ الزبتھ(این این آئی)بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں332رنز سے ہا ر گئی جبکہ میزبان ٹیم نے 2-0سے سریز نام کر لی، ٹیسٹ کے چوتھے روز413 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش 80رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ جارج پارک، پورٹ الزبتھ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217رنز بناکر آئوٹ ہو گئی اور اسے 236رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا، یاسر علی 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، جنوبی افریقہ کی طرف سے سائمن ہارمر اور ویان ملڈر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں،جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 176رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کرکے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 413رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 80رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ٹیسٹ سریز سائوتھ افریقہ نے 2-0سے جیت لی۔