کراچی( اسپورٹس رپورٹر) نیا ناظم آباد رمضان کپ کارپوریٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں عمر ایسوسی ایٹ نے اے زیڈ ریئل اسٹیٹ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ جبکہ عماد وسیم کی ڈائمنڈ لینڈ حب اسلام آباد کو ریئل ٹائم پراپرٹی اسلام آباد کے خلاف نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں اے زیڈ ریئل اسٹیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے ایک سو سترہ رنز بنائے۔ میر حمزہ نے چار اور محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایاز نے چون رنز اسکور کیے۔ جواب میں عمر ایسویس ایٹ کا آغاز اچھا نہ رہا۔ عمر اکمل اور اعظم خان بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹے۔ لیکن اسد شفیق اور کپتان سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے عمر ایسوسی ایٹ کو فاتح بنادیا۔ عمر ایسوسی ایٹ نے تین وکٹوں پر ہدف انیس ویں اوور مین حاصل کرلیا۔ اسد شفیق نے بہتر اور سرفراز احمد نے پندرہ رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں ریئل ٹائم پراپرٹی نے بیس اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔ بدر الدین نے اٹھارہ گیندوں پر چونتیس رنز بنائے۔ محمد ندیم، محمد عمیر اور اور ارسل شیخ نے دو دو کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ڈائمنڈ لینڈ حب کی ٹیم مقررہ اوور میں سات وکٹوں پر ایک سو اڑتیس بناسکی۔ عماد وسیم نے چھیالیس رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
نیا ناظم آباد رمضان کارپوریٹ کپ، عمر ایسوسی ایٹ کی پہلی کامیابی
Apr 12, 2022