اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا کرائم منسٹر شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے،ٹویٹ
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دینا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے شاہد خاقان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ نیب کو ختم کرنے کا مطلب ہے کہ چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دے دو اور جیلوں میں بند سب چوروں کو رہا کردو۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا کرائم منسٹر شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پوچھنا تھا پرانے پاکستان میں آج ڈالر 100 کا، گھی 150 روپے کلو، چینی 50 روپے کلو، آٹا 35 روپے کلو بجلی کا یونٹ 8 روپے جانا چاہیے؟
وہ پوچھنا تھا پرانے پاکستان میں آج ڈالر 100 کا، گھی 150 روپے کلو، چینی 50 روپے کلو، آٹا 35 روپے کلو بجلی کا یونٹ 8 روپے جانا چاہیے؟ #کرائم_منسٹر_شہباز_شریف #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 12, 2022
نیب کو ختم کیا جائے !!شاہد خاقان عباسی
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 12, 2022
ان کا مطلب ہے کہ چوری اور کرپشن کو سرعام جائز قرار دے دو اور جیلوں میں بند سب چوروں کو رہا کردو کیونکہ اگر مقصود چپڑاسی کے نام کرپشن کرنے والا #کرائم_منسٹر_شہباز_شریف بن سکتا ہے تو باقیوں کا کیا قصور ہے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور