سربراہ پاک بحریہ سے قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر کی ملاقات

Apr 12, 2022 | 14:15

ویب ڈیسک

سربراہ پاک بحریہ سے قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قازقستان کے فرسٹ ڈپٹی ڈیفنس منسٹر اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ کی ملاقات ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خسینوف مارات رخیمووچ نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ہے۔

مزیدخبریں