روس سے تیل خریدنا بھارت کے مفادمیں نہیں:امریکی صدرنے مودی کوخبردارکردیا

Apr 12, 2022 | 16:10

ویب ڈیسک

امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے بھارت کوخبردارکیاہے کہ روس سے مزیدتیل خریدنااس کے مفا د میں نہیں ہے کیونکہ اس سے یوکرین کی جنگ میں ا مریکہ کے ردعمل کونقصان پہنچ سکتاہے۔وہ دونوں ملکوں کے دفاع اور خارجہ امور کے وزرا کے درمیان وزارتی سطح کے مذاکرات کے افتتاح کے موقع پر بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی سے ویڈیوکال پرگفتگو کررہے تھے۔خبررساں اداروں کی اطلاع کے مطابق روس کے اداروں پر مغرب کی پابندیوں کے باعث تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد بھارت نے روس سے کم ازکم ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل خام تیل کی خریداری کی ہے۔

مزیدخبریں