پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق وزرا کے چیمبر سے نام کی تختیاں اُتاردی گئیں

قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد سابق وزراء کی پارلیمنٹ ہاؤس میں  چیمبر سے نام کی تختیاں اُتار دی گئی ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی تختیاں اُتاردی گئیں۔ سابق وزیراطلاعات اور وزیرقانون فواد چوہدری کے نام کی تختیاں بھی اُتاردی گئی

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، اسدعمر، بابراعوان دیگر وزرا کے چیمبرز سے تختیاں اُتار دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا اور عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی ارکان قومی سمبلی نے استعفے دیے۔

ای پیپر دی نیشن