لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے۔ مساجد میں زبردست رش دیکھنے میں آیا۔ رات بھر لوگ اللہ کے حضور عبادات میں مصروف رہے۔ بادشاہی مسجد، داتا دربار، جامعہ نعیمہ، جامعہ اشرفیہ، مسجد وزیر خان سمیت محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں ہزاروں افراد کیلئے اعتکاف کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ طاق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے۔ عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائے گا۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف جامع المنہاج بغداد ٹاو¿ن (ٹاو¿ن شپ) لاہور میں سج گیا۔ پاکستان سمیت برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا سے تحریک کے رفقاءکار سمیت ہزاروں افراد معتکف ہوگئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سر پرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے طول و عرض سے اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ مہنگائی اور سفری صعوبتوں کے باوجود اللہ کی خاطر دس روز کیلئے تنہائی اختیار کرنے والے چنیدہ لوگ ہیں، اعتکاف کی عبادت سے روح و قلب کا نور اور سرور حاصل ہوتا ہے۔
ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں لوگ اعتکاف بیٹھ گئے
Apr 12, 2023