میڈیا پر کسی بھی قسم کی پابندی کیخلاف ہوں : محسن نقوی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کےا۔ محسن نقوی نے لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ صدر پریس کلب اعظم چودھری کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ مےڈےا پر کسی بھی قسم کی پابندی کے خلاف ہوں۔ پنجاب بھر مےں صحافی برداری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔ وزےراعلیٰ آفس کے دروازے صحافےوں کے لئے ہر وقت کھلے ہےں۔ پنجاب حکومت صحافےوں کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہے۔ صحافی مےرے بھائی ہیں، جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ صحافی کالونی لاہورکےلئے مزےد بسےں چلائی جائےں گی۔ صحافی کالونی اور لاہور پرےس کلب کی سکےورٹی مےں اضافہ کرےںگے۔ صحافی کالونی سے متعلقہ مسائل بھی فوری حل کرےںگے۔ دوسری جانب محسن نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سپورٹس سیریز کے ہاکی ٹورنامنٹ کے 20 بہترین کھلاڑیوں کو ایک سال کے لئے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو ہر ماہ 20 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ وہ منی ہاکی سٹیڈیم نشتر سپورٹس کمپلیکس میں رمضان المبارک سپورٹس سیریز کے ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں تقسیم انعامات کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم تحصیل کی سطح پر سپورٹس کے بڑے ایونٹس شروع کر رہے ہیں جس سے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ یوتھ کے لئے زیادہ سے زیادہ سپورٹس ایونٹس کرائیں۔ ادھر محسن نقوی کی ہدایت پر سنٹرل ماڈل سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنایا جائے گا۔ طلبا کو سپیشل سٹوڈنٹ پیکیج دیا جائے گا۔ نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ٹیسٹ کے بعد بہترین طلبا کو داخلہ دیاجائے گا۔ سنٹرل ماڈل سکول کے طلبا کو یونیفارم اور سکالر شپ دئےے جائیں گے اور طلبا کی آمدورفت کے لئے سکول بس مہیا کی جائے گی۔ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں سنٹرل ماڈل سکول کو سٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی ادارہ بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور سکول میں اے لیول او راولیول کلاسیں شروع کرنے کی تجویز غور کیا گیا۔محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محسن نقوی نے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 10 کروڑ روپے کا چیک دیا۔

ای پیپر دی نیشن