سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن نوید  کینسر کے باعث وفات پا گیا


لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا وارڈن نوید کینسر کے باعث وفات پا گیاہے۔ٹریفک وارڈن نوید گزشتہ تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔مرحوم نوے سوگواران میں بیوہ، آٹھ سالہ اور چار سالہ دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے مرحوم وارڈن کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔سی ٹی او نےانچارج ویلفیئر اور ریزرو انسپکٹر کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن