لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ لاہور شہر میں امن کی فضاءکو ہر صورت برقرار رکھا جائےگا۔ جرآت وبہادری سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران ہمارا فخر ہیں۔جوانوں کی خدمات کو ہر فورم پر سراہا جائےگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈولفن افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 294 شاہدرہ ٹاو¿ن کو جوانمردی سے ڈاکوو¿ں سے مقابلہ کرنے پر نقد انعام و تعریفی اسناد دیں۔ڈویژنل انچارج انسپکٹر محمد فرحان، کانسٹیبل ظل حسن، وقاص، صدام اورکانسٹیبل فرخ انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل تھے۔
لاہور شہر میں امن کی فضاءکو ہر صورت برقرار رکھا جائےگا:ڈی آئی جی آپریشنز
Apr 12, 2023