عمرانی ٹولے نے ملکی معیشت  کابیڑا غرق کردیا:ریاض گجر

Apr 12, 2023


 فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین ایم- سی فیروزوالہ حاجی محمد ریاض گجر نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولے نے تین سالوں میں پاکستان کو اس قدر لوٹا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی جس کو بہتر کرنے کیلئے شہباز شریف اور ان کی ٹیم دن رات ایک کئے ہوئے ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے اور اس پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے اور ان شاءاللہ بہت جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر ابھرے گاسابق حکمرانوں نے جتنا پیسہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کیا اگر اس کا نصف حصہ بھی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا تو آج ملک کے حالات بہتر ہوتے اور معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی جس کیلئے شہباز شریف بھرپور کوششیں کررہے ہیں، محمد ریاض گجر نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن ہونا ناممکن ہے عدالتی فیصلہ ملک اور عوام میں خلیج پیدا کرے گا لاڈلے اور اسکے سرپرستوں کا ایجنڈا ملک پر نہیں تھوپنے دیا جاسکتا نیازی لا ڈلے کیلئے آخر کب تک قانون و آ ئین کا جنازہ نکالا جاتا رہے گاعدالتی فیصلہ الیکشن کمشن کی خود مختاری پر کھلم کھلا حملہ ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکی قیادت پاکستان کو آئینی و سیاسی بحران سے نکالنا چاہتی ہے پاکستان کو ضدانا اور عدم برداشت کے مارے چند افراد توڑنا چاہتے ہیں‘ملک میں ایمرجنسی لگی تو ذمہ دار تحریک انصاف اور عمران خان ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں مگر الیکشن ایک ہی روز ہونے چاہئیں، الیکشن اکتوبر میں ہی ہوں گے اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف اکتوبر سے پہلے وطن واپس آئیں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے‘ انہوں نے کہا کہ جو سیاسی مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت پاپولر ہیں اور الیکشن میں کلین سویپ کر جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، الیکشن کا طبل بجنے دوپھر دیکھیں گے جیت کس کا مقدر بنتی ہے ان شائ اللہ پاکستان کی عوام میاں محمد نواز شریف کے شیروں کو ہی جتوائے گی اور عمران خان پھر سڑکوں پر رونے دھونے کیلئے نکلے گا مگر اس مرتبہ اس کی پکار کوئی نہیں سنے گا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک تعمیر وترقی کی منازل طے کرے گا، (ن) لیگ ہی وطن عزیز میں معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے،رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی قابل صد تحسین اقدام ہے جس سے عقام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے۔

مزیدخبریں