لاہور(خبرنگار)جرمن ایجنسی جی آئی زی کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد ہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں انرجی مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا تھا کہ واسا لاہور کو بجلی بل کی مد میں خطیر رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔کے ایف ڈبلیو جرمن بینک کا واسا لاہور کے سولائزیشن پراجیکٹ میں اظہار دلچسپی۔ جی آئی زی واسا لاہور کو جی بلاک، محمود بوٹی،واسا ہیڈ آفس،شادی پورہ ڈسپوزل اسٹیشنز پر انرجی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا خواہش مند ہے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سسٹم کی فراہمی سے واسا لاہور کو بجلی بچانے میں مدد ملے گی۔موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمیں انرجی کو بچانا ہوگا۔جرمن ایجنسی واسا کے افسران و عملہ کو بجلی بچانے کی ٹریننگ دے رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔انرجی مینجمنٹ سسٹم کو مزید بہتر کر کے واسا کو کروڑوں کی بچت ہوگی۔انرجی سیونگ کا یہ سلسلہ مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز تک بھی لاگو کیا جائے گا۔ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر سولر سسٹم سے تقریباً 60 ملین کی بچت ہو گی، اگلے مرحلے میں واسا کے 6 دفاتر کو بھی 3.7 میگا واٹ سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔نیٹ میٹرنگ منصوبے سے بھی شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔اس اجلاس میں جرمن ایجنسی سے کنٹری ہیڈ، پروجیکٹ ہیڈ اور واسا لاہور سے دیگر افسران نے شرکت کی۔
جرمن ایجنسی جی آئی زی کے وفد کی واسا ہیڈ آفس آمد
Apr 12, 2023