پی ڈی ایم نے ایک سال میں ملک کو کنگال کردیا: چوہدری افتخار یوسف


لاہور ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف پی پی 145شاہدرہ کے سینئر رہنما اور امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار یوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پی ڈ?ی ایم اور اس کے حواریوں نے ایک سال میں ملک کو کنگال کردیا، ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے لٹیرے الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں لیکن پاکستانی قوم اب انہیں الیکشن اور ملک سے بھاگنے نہیں دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 145شاہدرہ ٹاو¿ن میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری افتخار یوسف ایڈووکیٹ نے کہاکہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے پوری قوم چیئرمین عمران خان کی قیادت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کے ساتھ کھڑی ہے اور انشائ اللہ عنقریب تمام آئین شکن انصاف کے کٹہرے میں ہونگے، آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے والے کس منہ سے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس چوروں کے ٹولے کو پوری قوم اچھی طرح پہچان چکی ہے الیکشن قریب میں ان قومی لٹیروں کو چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی اور انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کریگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...