"متوازن خاندان خوشحال پاکستان" مہم صوبے بھر میں جاری ہے:ثمن رائے 

Apr 12, 2023


لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے کہاہے کہ "متوازن خاندان خوشحال پاکستان" کے پیغام کو عام کرنے کے لئے صوبے بھر میں آگہی مہم جاری ہے۔ اس آگہی مہم کا بنیادی مقصد فیملی پلاننگ کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ رویوں میں تبدیلی اہم جز ہے۔ محکمہ بہبود آبادی تمام ذرائع ابلاغ کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پیغام مو¿ثر طریقے سے ہمہ وقت پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں ابلاغ عامہ کے تمام پرنٹ اور الیکٹرانک ذرائع جیسا کہ ریڈیو، ٹیلی ویڑن، اخبارات، میگزینز، تھیٹرز، اشتہارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے پیغام کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ سیمینارز ، سمپوزیمز ، پینل ڈسکشنز غرض ہر فورم کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں