لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ باعث رحمت اور مغفرت کا بہترین ذریعہ ہے۔ رمضان کا آخری عشرہ اعتکاف، عاجزی و مسکنت اور تضرع و عبادت سے اللہ کی رضا و خوشنوی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ یہ دس دن ہم اللہ رب العزت کی خوشنودی اور اپنی مغفرت کیلئے دن رات آپ سرکار ﷺ کی تعلیمات کےمطابق زیادہ سے زیادہ اللہ کے حضور ملک و قوم اور اپنے لیے دعائیں مانگیں، بلخصوص فلسطین میں قبلہ اول او رکشمیر کی آزادی کیلئے پوری امت دعا¶ں کیساتھ عملی اقدامات کیلئے بھی ہر فورم پر آواز بلند کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقی لاہورمیں شوری کے اجلاس، درس قرآن اور افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرامیر شرقی لاہور ڈاکٹر محمود خان، سیکرٹری جنوبی لاہور عمران احمد قریشی ، زبیر احمد صدیقی ، شریف الحق، خبیب نذیر اور دیگر ذمہ داران اور کارکنان موجود تھے ۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ رحمت اور مغفرت کا ذریعہ،ضیاءالدین انصاری
Apr 12, 2023