بولیور ڈ و انڈرپاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Apr 12, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) جسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) بھی کہا جاتا ہے کہ جاری منصوبے سی بی ڈی پنجاب بولیور ڈ و انڈرپاس اور اس سے ملحقہ شاہراہوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل فعال کر دیا گیا ہے۔ برکت مارکیٹ سے  لبرٹی کی طرف اور لبرٹی سے برکت مارکیٹ کی طرف آنے والی ٹریفک کے لئے انڈرپاس کی دونوں اطراف تین لینز اور انڈرپاس کے اوپر دونوں اطراف تین لینز مکمل طور پر فعال ہے جن پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ سی بی ڈی پنجاب ترجمان کے مطابق شہریوں کی آسانی کے لئے سات ماہ کے منصوبے کو برق رفتاری کے ساتھ چار ماہ میں ٹریفک کے لئے فعال کر دیا ہے۔ سی بی ڈی پنجاب نے عوام کو درپیش ٹریفک مسائل کے حل کے لئے دن رات انتھک محنت کی ہے۔ علی زیب روڈ کی بیرل کا کام بھی 90فی صد مکمل کر لیا گیا اور بقیہ کام جلد مکمل کر کے اسکو بھی ٹریفک کے لئے فعال کر دیا جائے گا۔ منصوبے کو تعمیراتی کام کے آخری مراحل میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ سی بی ڈی پنجاب بیرل کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے جس کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی شہریوں کو پاکستان کے پہلے بزنس ڈسٹرکٹ اور اس میں قائم ہو نے والے جدید ترین پارکنگ پلازے تک آسان رسائی حاصل ہو گی۔ 

مزیدخبریں