لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویمنز اولمپک فٹبال کوالیفائر میں پاکستان نے تاجکستان کو 0-1 سے شکست دیی۔ملکہ نور کے فیصلہ کن گول کی بدولت پاکستان نے اے ایف سی پیرس اولمپک 2024 ویمنز کوالیفائرز کے آخری میچ میں میزبان تاجکستان کو ایک صفر سے شکست دیدی۔پاکستان کی یہ کوالیفائر ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، جیت کے باوجود مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستانی ٹیم کوالیفائر کے اگلے راؤنڈ سے پہلے ہی باہر ہوچکی تھی۔گروپ ای میں فلپائن اور ہانگ کانگ نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان ایک کامیابی کیساتھ گروپ میں تیسری پوزیشن پر رہا۔ تاجکستان کو گروپ میں تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاجکستان کے ہسور سینٹرل سٹیڈیم میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ کا پہلا ہاف انتہائی دلچسپ رہا۔26ویں منٹ میں امینہ حنیف کے پاس پر ملکہ نور نے خوبصورت گول کرکے پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلائی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں مخالف ٹیم نے گول کرکے میچ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی ڈیفنڈرز نے اسے ناکام بنایا۔