پاکستان بھارت کے 2 شہروں میں میچ کھیل سکتا ہے‘بھارتی میڈیا کا دعویٰ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے میچ چنئی اور کولکتہ میں کھیلنے کو ترجیح دے گا۔ رواں برس بھارت میں ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے میچ چنئی اور کولکتہ کے شہروں میں کھیلنے کو ترجیح دیگی۔ پاکستانی ٹیم کو ماضی میں ان دونوں شہروں میں کھیلتے ہوئے کسی  قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا لہٰذا گرین شرٹس کیلئے یہ دونوں شہر ترجیحی وینیو ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے مابین اس حساس معاملے پر گفت و شنید کا سلسلہ جاری ہے۔آئی سی سی کے اہم ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ بیشتر انحصار بی سی سی آئی اور بھارتی حکومت پر ہے لیکن اگر موقع دیا گیا تو پاکستان اپنے زیادہ تر ورلڈ کپ میچز کولکتہ اور چنئی میں کھیلنا چاہے گا۔ کولکتہ میں پاکستان نے 2016 میں بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلا تھا اور یہاں کھلاڑی سکیورٹی سے مطمئن تھے۔ یہی معاملہ چنئی کا بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...