کیف (این این آئی)یوکرائن کی قید سے 106 روسی فوجیوں کو رہائی دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرائن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے نتیجے میں گزشتہ روز یوکرائنی حکام کی جانب سے 106 روسی فوجیوں کو رہا کیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ یوکرائن کی قید سے رہا 106 روسی فوجیوں کو روسی جہازوں کی مدد سے ماسکو منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جائے گی۔