پورسلین سے بنا چینی پیالہ سات ارب روپے میں نیلام

بیجنگ(نیٹ نیوز)  پورسلین سے بنا  خوبصورت پیالہ اگرچہ غیرمعمولی نہیں لگتا لیکن کچھ روز قبل یہ سات ارب روپے میں نیلام ہوا ہے۔مشہور نیلام گھر سوتھ بے کے مطابق یہ ایک نادرونایاب شے ہے۔ اسے اٹھارویں صدی میں بیجنگ کے شاہی کارخانے میں بنایا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے صرف ساڑھے چار انچ جسامت کا معمولی پیالہ خطیر رقم کے بدلے نیلام ہوا ہے۔یہ پیالہ یونگ زینگ بادشاہ کے عہد میں تعمیر ہوا جس کا عہد 1722 سے 1735 تک رہا۔ تاہم پیالے پر نقونش یونگ زینگ کے انتقال کے فوراً بعد کاڑھے گئے۔ یہ ایک طرح کی رسم ہوا کرتی تھی جسے ’فیلنگ کائی‘ یعنی بیرونی رنگوں کا نام دیا گیا تھا۔ یعنی شاہی کارخانوں سے سادہ ظروف بنتے تھے جبکہ بیجنگ کے گمنام کاریگران پر نقوش بناتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن