سعودی عرب، یمن کا 900 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق، آغاز کل سے

Apr 12, 2023

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک)  سعودی حکومت اور یمن کے حوثیوں میں امن کی بحالی کیلئے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امن کی بحالی کو مدِنظر رکھتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان  یمن کی خانہ جنگی کے سینکڑوں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کا آغاز جمعرات کو ہوگا۔ تقریباً 900 قیدیوں، جن میں سے زیادہ تر حوثی باغیوں سے لڑ رہے تھے، کا سعودی عرب اور یمن کے مابین تبادلہ ہوگا۔ یہ تبادلہ اکتوبر 2020 کے بعد سے اب تک کا وسیع پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔ اس میں یمن اور سعودی عرب کے متعدد شہری شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں