بنگلہ دیش: خاتون کو کوڑے‘ پتھر مارے گئے، فتویٰ دینے والے امام سمیت 4 گرفتار

ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں خاتون کو کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کے الزام میں پیش امام سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو پیش امام کے فتوے کے بعد 82 کوڑے مارے گئے اور 80 پتھر مارے گئے۔ تاہم خاتون کی جان بچ گئی۔ بنگلادیش میں 30 سالہ عورت کو غیر ازدواجی تعلقات کے الزام میں پیش امام نے کوڑے مارنے اور سنگسار کرنے کا فتویٰ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے بنگلا دیش کے خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن